Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
تازہ ترین

آنر ایکس سیریز کی فروخت چار کروڑ تک پہنچ گئی

 
ہواوے کمپنی کے برانڈ آنر کی جانب سے یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ اسکی ایکس سیریز کے اسمارٹ فونز کی فروخت چار کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ کمپنی نے آنر 4 ایکس سے لے کر آنر 7 ایکس تک اسمارٹ فون سیریز متعارف کروائی تھی جس کا آخری ماڈل آنر 7 ایکس 11 نومبر کو چائنہ متعارف کروایا گیا تھا جس کے 30000 یونٹ محض دو گھنٹوں میں فروخت ہو گئے تھے۔ انڈیا میں اس اسمارٹ فون کے 20 ہزار یونٹ ایک گھنٹے میں فروخت ہوئے تھے ۔ اسی طرح لندن میں آنر 6 ایکس کی نسبت آنر 7 ایکس کی فروخت میں دگنا اور روس میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
 

شیئر: