Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 29 جون ، 2025 | Sunday , June   29, 2025
اتوار ، 29 جون ، 2025 | Sunday , June   29, 2025

ڈیرہ بگٹی میں دھماکہ اور فائرنگ،7ہلاک

ڈیرہ بگٹی...ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق جمعرات کو مسلح شرپسندوں نے نواحی علاقے ٹوبہ نوخانی میں ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ گجر بگٹی ا پنی 2 بیویوں اور 3 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے ۔گجربگٹی کے بہنوئی اور قبائلی رہنما پہاڑی بگٹی جب لاشوں کو اٹھانے مقتولین کے گھر کی طرف روانہ ہو ئے تو ان کی گاڑی شرپسندوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔ دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

شیئر: