Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

لگتا ہے زرداری ڈرٹی گیم کا حصہ ہیں، سعد رفیق

  اسلام آ با د...وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف زرداری ڈرٹی گیم کا حصہ معلوم ہوتے ہیں۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری دونوں سیاسی اسٹنٹ مین ہیں اور دونوں کی سوچ فاشسٹ ہے جو ایمانداری، وقار اور عزت سے لاعلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کے اقدامات جمہوریت اور ترقی کے خلاف ہیں۔لگتا ہے کہ آصف زرداری بھی اسی گندے کھیل کا حصہ ہیں۔ زرداری کو پاکستانی عوام کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔

شیئر: