Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

مصطفی کمال نیب کے سامنے پیش

  کراچی...سابق سٹی ناظم اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال جمعرات کوکلفٹن میں پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کے سلسلے میں نیب میں پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ مصطفی کمال کے دور نظامت میں ہوئی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب نے مجھے بلایا تھا۔ میری نظامت کے زمانے کا مسئلہ ہے جو کچھ بھی نہیں۔ ملک میں کچھ ایسے مائنڈ سیٹ ہیں کھیل کھیل رہے ہیں اور محب وطن لوگوں کو بدظن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں نہ آتاتومیرے خلاف کیس نہ بنتا۔ میری سیاسی جدوجہدکے بعدیہ کیس بنایاگیا۔میری پارٹی عوام میں مقبول نہ ہوتی تونیب کا یہ لیٹرنہیں ملتا۔کوئی آئن سٹائن سوچ رہاہے کہ مجھ پرلاک لگایاجائے۔ کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے بنائے۔ 5 سال تک کراچی میں راتوں کو جاگ کر خدمت کی۔ میرے دور میں کراچی نہیں بنتا تو آپ گھروں سے نہیں نکل سکتے تھے۔مصطفی کمال نے کہاکہ300 ارب اپنے ہاتھوں سے خرچ کئے مجھ پر 3 روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔ شہر میں میرا کوئی شادی ہال ہے نہ پٹرول پمپ اور نہ ہی ملک سے باہر میری کوئی پراپرٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔ 

شیئر: