جدہ۔۔۔۔کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ کے طلبہ و طالبات نے سیول انٹر نیشنل نمائش برائے ایجادات ( ایس آئی ئی ایف )سے 6میڈلز اور 19ایوارڈز جیت لئے۔ کوریا کی ایک انجمن ایجادات کی حوصلہ افزائی کیلئے مذکورہ نمائش کا اہتمام کرتی ہے۔ 2017ء کی نمائش میں 30ممالک سے 533ایجادات پیش کی گئیں۔