پہلا ٹی ٹوئنٹی سری لنکا کو 93 رنز سے شکست
جمعرات 21 دسمبر 2017 3:00
کٹک:ہند نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 93 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر سیریز میں0-1 کی برتری حاصل کرلی۔180 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 16 ویں اوور میں 87رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہندوستانی اسپنر یوزندرا چہل نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 سری لنکن کھلاڑیو ں کو آوٹ کیا۔ انہیں اس شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سری لنکا کے 7 کھلاڑی دہرے ہندسے میں نہیں پہنچ سکے۔ اوپل تھرنگا 23 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ان کے علاوہ کوشل پریرا 19 ، ڈیکویلا 13 اور چیمرا نے 12 رنز کی اننگر کھیلی۔ قبل ازیں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہند کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ لوکیش راہل کامیاب بیٹسمین رہے انہوں نے نصف سنچری بناتے ہوئے 61 رنز کی اننگر کھیلی۔ دھونی 39 اور منیش پانڈے 32 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ ہند نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔