Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

ووڈافون کمپنی کا آئیٹل اے 20 اسمارٹ فون لانچ

ہندوستانی کمپنی ووڈافون نے چینی کمپنی آئیٹل موبائل کی شراکت سے نیا اسمارٹ فون آئٹیل اے 20 لانچ کر دیا ہے۔اسمارٹ فون میں 4 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ،کاڈ کور پروسیسر، 1جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کی بیٹری 1700 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں فلیش کے ساتھ 2 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 0.3 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔فون کو چمپینگ گولڈ ، نیلے او سلور رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 1590 ہندوستانی روپے ہے۔
 
 

شیئر: