Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

مقبوضہ بیت المقدس پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کل کو ہوگا

اقوام متحدہ۔۔۔ مقبوضہ بیت المقدس  کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جمعرات کو ہوگا ۔ امریکی حکومت کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کر دینے کے بعد سلامتی کونسل کے زیادہ تر ارکان قرارداد کو اس عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی میں لے جانے کے خواہاں ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں  جمعرات کو جنرل اسمبلی کا ایک ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے۔ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف سلامتی کونسل میں پیر کو مصر کی پیش کردہ قرارداد کی امریکہ کے سوا باقی تمام 14 ممالک نے حمایت کی تھی۔
 

شیئر: