Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
تازہ ترین

ترقی کے نام پر بی جے پی گمراہ کررہی ہے، اکھلیش

لکھنؤ۔۔۔۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ 2019ء کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ قومی سطح پر بی جے پی کیخلاف مسائل کی بنیاد پر محاذ تشکیل ہو۔ کانگریس بڑی پارٹی ہے اس کا کردار اہم ہے۔اکھلیش یادو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسائل کا احاطہ کرتے ہوئے عوام کے درمیان جائیں گے تو آخری وقت انتخابات سے توجہ ہٹانے یا گمراہ کرنے کی حکومتی کوشش ناکام ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے گجرات میں اچھامظاہرہ کیا اور بی جے پی کو ٹکر دی۔

شیئر: