اسلام آباد .. فوجی ترجمان میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ پاکستان کے مفاد میں ہمیں جو کچھ بھی کرنا تھا،ہم نے کیا ہے۔آئندہ بھی جو کرنا ہے وہ پاکستان کے مفاد میں کریں گے۔افغانستان کی جنگ دوبارہ پاکستان میں نہیں لڑیں گے۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ سے کسی چیز کی ضرورت نہیں۔ ہما ری قربانیوں اور علاقائی امن کیلئے کوششوں کااعتراف کیاجاناچاہیے۔امر یکہ پر واضح کردیا کہ پاکستان کے قومی مفاد کیخلاف کوئی پالیسی ٹھیک نہیں ہوگی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ قومی مفاد ہرچیز پر مقدم ہے۔ تمام اقدامات بہترین قومی مفاد میں کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ دینے کامقصد انہیں قومی سلامتی کے امور سے آگاہ کرنا تھا۔ اس بات پر اتفاق رائے پایاگیا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ہرشخص کو اپنا کردارادا کرناہوگا۔