Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی،نبیل گبول

  اسلام آباد ... پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ۔(ن) لیگ نے 2بڑے اداروں کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی۔ نواز شریف نے تحریک چلائی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحالی کی تحریک وکلاءنے شروع کی تھی۔ یہ تحریک نواز شریف کی نہیں تھی۔ وہ تو اس تحریک میں آخر میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نواز شریف کے جھوٹ کو جان چکے، نواز شریف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے۔ وہ روڈ پر آکر کیا نعرہ لگائیں گے مجھے کیوں نکالا۔انہوں نے دعوی کیا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گی۔

شیئر: