Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

وزارت داخلہ چیلنج سمجھ کر قبول کی،احسن اقبال

اسلام آباد..وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی ذمہ داری چیلنج سمجھ کر قبول کی۔ملکوں کی ترقی کا انحصار امن وامان اور استحکام سے وابستہ ہے۔بدامنی سے ترقی اور سرمایہ کاری کا عمل رک جاتا ہے۔ اسلام آباد میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ70سال میں پولیس کو آزاد مملکت کے سانچے میں نہیں ڈھالا۔ اب ضروری ہے کہ پولیس کو غلامی کی بجائے عوامی خدمت کے سانچے میں ڈھالا جائے کیونکہ کسی بھی معاشرے میں پولیس کا کردار اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں پنجابی،پٹھان، بلوچی،سندھی،گلگت،کشمیر اور فاٹا کے لوگ شامل ہیں اس لئے اسلام آباد پولیس کو قومی فورس کی تصویر بننا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر تھانے میں امن اور مصالحتی کمیٹی شامل کی جائے جس میں مقامی لوگوں کو شامل کرکے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

شیئر: