Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

کانوں کی حفاظت اور خوبصورتی

کانوں میں بھاری زیور پہننے سے ان کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے اور وہ دیکھنے میں بہت ہی بھدے معلوم ہوتے ہیں۔کانوں کی خوبصورتی کے لیے ہمیشہ ہلکے  زیور کا انتخاب کریں . زیور پہننے کے لیے کانوں میں درجنوں سوراخ کرلینا بھی ان کو بھدا اور بدصورت بنا دیتا ہے . ایک کان میں ایک سوراخ ہی کافی ہے . کانوں کی صحت اور حفاظت کے لیے ان میں کبھی کبھی بادام روغن یا کڑوا تیل ڈالتے رہنا چاہیے،اس سے کانوں کے پردے ملائم اور تر رہتے ہیں اور کسی حد تک بہرہ پن بھی درو ہوجاتا ہے۔دماغ کی تروتازگی اور آنکھوں کی بینائی کے لیے بھی کانوں میں تیل ڈالنا مفید ہے۔ غسل کے بعد کانوں کو بھی اچھی طرح صاف کرنا چاہیے۔اگر کانوں کے اندر میل زیادہ ہوجائے تو کسی ڈسپنسر سے پچکاری کے ذریعے کان صاف کروائیں۔
اگر کان بہتے ہوں تو کیکری پھلیوں کا سفوف کانوں میں ڈالنے سے ان کا بہنا بند ہوجاتا ہے۔مولی کے پتوں کو گرم کرکے کان میں نچوڑنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔
 

شیئر: