Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شیر خوار کو دھار دار آلے سے قتل کی کوشش کرنے والا باپ گرفتار

    تبوک - - - - - - -   تبوک پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل  محمد التمیمی نے  بتایا ہے  کہ پولیس نے  تبوک کے  ایک قریہ کے اس سعودی  باشندے کو گرفتار کرلیا جس نے  اپنے شیرخوار  کو دھار دار آلے سے قتل کرنے کی ٹھان لی تھی۔  تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر  ایک وڈیو گردش کررہی ہے جس میں  باپ  اپنے ننھے منے بچے کو اسکول کے  صحن میں زمین پر لٹا کر  دھار دار آلے سے  قتل کرنے کی تیاری کررہا  تھا، موقع پر موجود کئی لوگوں نے  اسے  واردات سے باز رہنے پر تیار کرلیا ، پولیس نے اسے گرفتار کرکے  متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا۔ بچے کو  اس کی ماں کے حوالے کردیاگیا۔ اس سے قبل گورنر تبوک فہد بن سلطان نے  شیرخوار بچے اور اس کے اہل خانہ کے مسائل حل کرنے کی  ہدایت جاری کردی تھی ، انہوں نے  واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

شیئر: