Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

کوئٹہ گرجاگھر پر حملہ گھناؤنی حرکت ہے، اسلامی تعاون تنظیم

    جدہ - - - - - -  اسلامی تعاون تنظیم  او آئی سی نے  کوئٹہ کے گرجا گھر پر خودکش حملے کی مذمت کردی۔  سیکریٹری  جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین نے  جا ں بحق ہونے والے کے اعزہ ، پاکستانی حکومت اور عوام سے  تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ زخمیوں کی فوری شفاء کی آرزو  ظاہر کی۔   العثمین نے  واضح کیا کہ  او آئی سی ہر طرح کی دہشت گردی  اور  انتہاء پسندی کی مخالف ہے۔  او آئی سی نے  دہشت گردی سے نمٹنے  کے سلسلے میں پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔  العثمین نے  پاکستان کے متعلقہ حکام  سے مطالبہ کیا کہ وہ  گرجا گھر پر  گھناؤنا  حملہ  کرنے والوں کو  عدالت کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں اور اس امر کو یقینی بنانے کیلئے  جملہ تدابیر کا اہتمام  کیا جائے۔
 

شیئر: