Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

کسی قیمت پر اسمبلی تحلیل نہیں کرونگا،شاہد خاقان

اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے بہترین مفاد میں حکومت چلتی رہنی چاہیے۔ بطور وزیراعظم کسی اندر یا باہر کے پریشر کی پروا نہیں۔ کسی قیمت پر اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔اے پی این ایس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں سیاسی عدم استحکام نظر نہیں آتا۔ اگر کسی کو وہ پسند نہیں ہیں تو بے شک میرے خلاف عدم اعتماد لے آئے ۔ انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری تعلقات اچھی ڈگر پر چل رہے ہیں ۔ہر بڑے مسئلے پر سول اور ملٹری قیادت سر جوڑ کر بیٹھتی ہے اور فیصلے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نظام درست انداز میں چل رہا ہے۔ خزانے کی چابیاں میرے پاس ہیں۔ معاملات ٹھیک ہیں۔وزیراعظم نے کہا نیب کا قانون ایک بُرا قانون ہے۔ اس قانون کو ایک آمر نے سیاسی جماعتوں کو توڑنے کیلئے بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کرنا نہیں چاہتے ۔میراذاتی خیال ہے کہ ڈالر کی قدر 110روپے کے قریب رہنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ روپے کی قدر میں مزید کمی نہیں ہوگی ۔مہنگائی قابو میں رہے گی۔ خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف نے آج تک ان کے کام میں مداخلت کی اور نہ کسی حوالے سے ہدایات دیں۔ 

شیئر: