Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

مریم نواز بااثر خواتین کی فہرست میں شامل

  نیو یارک ...سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکو سال کی 11 بااثر ترین خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ہمت و عزم کی بناءپر دنیا میں اپنی پہچان کرانے والی بااثر ترین خواتین کی فہرست جاری کی ہے ۔امریکی اخبار کے مطابق مریم نواز اپنے والد کی جانشین بن کر سامنے آئی ہیں تاہم کرپشن کے الزامات ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ پانا مہ کیس میں والد کی نااہلی کے بعد مریم نواز نے مختصر عرصے میں پارٹی کے لئے بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ این اے 120 پر ضمنی انتخاب میں اپنی والدہ کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی۔مریم نواز کو پاکستان میں اب نواز شریف کی سیاسی جانشین کے طور پر دیکھاجاتا ہے۔نیویارک ٹائمز کی جانب سے اس فہرست کا اجراء2002 سے کیا جارہا ہے۔ اس میں ایسی خواتین کانام شامل کیا جاتا ہے جنہوں نے کوئی غیرمعمولی کام سرانجام دیا ہو یا ان کی زندگی غیر معمولی ہو۔

شیئر: