Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

حج ویزے میں مزید آسانیاں

جدہ۔۔۔۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ حج ویزے میں آسانی فراہم کرنا ضروری ہے۔ نائب وزیر حج و عمرہ نے جدہ کے ایک ہوٹل میں حج خدمات کیلئے مشترکہ آن لائن سسٹم پر تبادلہ خیال کیلئے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ سرکاری اداروں کو ایک دوسرے کا دست و بازو بن کر اور ایک دوسرے کی خامیاں دور کرکے حج ویز ے کے حصول کو مزید آسان بنانا پڑیگا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ حجا ج سے متعلق ویزوں کا نظام سعودی عرب کا بہترین تعارف ثابت ہوگا۔

شیئر: