Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

آسٹریلیا میں شمالی کوریا کا ایجنٹ گرفتار

کینبرا ۔۔۔آسٹریلیا کی وفاقی پولیس (اے ایف پی) نے سڈنی میں ایک شخص کو شمالی کوریا کے لیے مبینہ مالی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کے الزام کے تحت گرفتار کرلیا ۔ 59 سالہ چان ہان چوئی پر شمالی کوریا سے غیرقانونی برآمدات کے لیے ثالثی کرنے اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بارے میں بات کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص  نے اقوام متحدہ اور آسٹریلیا دونوں کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ چان ہان آسٹریلیا میں گذشتہ 30 سال سے بھی زیادہ عرصے سے مقیم ہے۔ اس کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔
 

شیئر: