Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025

نواز شریف پاپولر لیڈر ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد...وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عدالتی فیصلے سے کوئی مطمئن نہیں ۔عمران خان نااہل نہیں ہوئے تو نوازشریف کو بھی نہیں ہوناچاہیے تھا۔قانون کے دوترازونہیں ہونے چاہئیں۔ جو قانون عمران خان پر لاگو ہواہے وہی نوازشریف پربھی ہوناچاہیے۔ ٹی وی انٹرویو میںانہوں نے کہاکہ نوازشریف سب سے پاپولرلیڈر ہیں جس سے عمران خا ن او ر دوسری پارٹیاں خوفزدہ ہیں۔ نوازشریف ان لوگوں سے برداشت نہیں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2018میں بھی مسلم لیگ ن کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہوگی کسی کو اس سے خائف نہیں ہوناچاہیے۔

شیئر: