Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

فرانس میں انتہا پسندی کو ہوا دینے کے الزام میں مسجد بند

مارسیلی۔۔۔فرانس کی جنوبی ریاست مارسیلیا میں حکام نے ایک مسجد کو انتہا پسندی اور نفرت کو ہوا دینے کے الزام میں بند کردیا ہے۔انتظامی عدالت نے مسجد کے امام وخطیب پر نمازیوں کو انتہا پسندی کی تعلیم دینے کے الزام میں امامت اور خطابت سے روک دیا ۔جامع مسجد السنہ کو گورنر پییر دارٹوت کی درخواست پر چھ ماہ کے لیے بند کیا گیا ہے۔عدالت کی طرف سے مسجد کے امام جس کی شناخت مخفی رکھی ہے پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی تقاریر میں انتہا پسندانہ، امتیاز پر مبنی اور تشدد کی تبلیغ شروع کر رکھی تھی۔خیال رہے کہ فرانس نے13 نومبر 2015ء کو دہشت گردی کیایک واقعے کے بعد ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی کے فروغ میں ملوث 19 مساجد سیل کردی تھیں۔اگرچہ ملک میں اب ہنگامی حالت ختم کردی گئی ہے مگر حکومت نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کئی قوانین بھی نافذ کیے ہیں۔
 

شیئر: