Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 10 مئی ، 2026 | Sunday , May   10, 2026
اتوار ، 10 مئی ، 2026 | Sunday , May   10, 2026

وائس چانسلر پر حملہ آور گرفتار

ریاض ۔۔۔۔ایک نامعلوم شخص نے امام محمد بن سعوداسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلیمان اباالخیل پر سریے سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ڈاکٹر ابا الخیل شمالی ریاض کے الغدیر محلے کی العنودمسجد سے فجر کی نماز پڑھ کر نکل رہے تھے۔ وائس چانسلر کو بچانے والے ہمسائے کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ فوراً ہی گشتی سیکیورٹی فورس کی مدد طلب کرلی گئی۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس حملہ آور سے واردات کے محرکات دریافت کررہی ہے۔

شیئر: