Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

جہانگیر ترین ہمیشہ میرے ساتھ ہونگے،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے نئے پاکستان کی تعمیر کے عظیم مقصد کیلئے انتہائی پختہ معاونت فراہم کی۔ اس مقصد کی خاطر پوری دلجمعی اور بے لوث طریقے سے کام کیا۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ جہانگیر ترین کے پاس پارٹی کا عہدہ ہو یا نہ ہو ، پارلیمان میں ہوں یا نہ ہوں۔نئے پاکستان کی تعمیر کے اس سفر میں ہمیشہ میرے ہمقدم ہوں گے۔ پارٹی عہدے پر جہانگیر ترین کے اصولی موقف سے انکے اور نواز شریف کے مابین فرق واضح ہو گیا۔نواز شریف کرپشن، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور اثاثے چھپانے جیسے سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے۔جہانگیر ترین پر کسی قسم کی مالی بے ضابطگی کا اد نی سا الزام بھی ثابت نہیں ہو۔جہانگیر ترین کو محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر نااہل قرار دیا گیا۔

شیئر: