لندن... سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیف جسٹس کی تقریر پر ردعمل میںکہا ہے کہ مائی لارڈ کیا آپ کا بابا واٹس ایپ کالز بھی کیا کرتا تھا۔ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ انصاف خود بولتا ہے۔اسے کسی تشریح، تفسیر، تقریر یا اضافی نوٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود بار ہا اعتراف جرم کیا، موقف تبدیل کیا۔ کبھی کہا ٹھیک سے یاد نہیں ۔ کبھی کہا اکاونٹنٹ کی غلطی مگر جج بضد تھے کہ نہیں آپ سچے ہیں ۔








