Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کی نشست خالی قرار دیدی

اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد این اے 154 لودھراں کی نشست کو خالی قرار دیدیا ۔ جہانگیر ترین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کا فیصلہ ملتے ہی جاری کر دیا گیا ۔ دریں اثناءجہانگیر ترین نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال اور قرضوں کی معافی کا الزام غلط ثابت ہوا۔ انسائیڈر ٹریڈنگ اور زرعی آمدن کے حوالے سے غلط بیانی کا الزام بھی غلط ثابت ہوا ہے۔ لندن کی جائیداد اور اس سے متعلق مکمل منی ٹریل کو قابل قبول قرار دیا گیا۔ یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ کچھ نہیں چھپایا گیا۔2011ءسے بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کئے ۔ سپریم کورٹ نے محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح کی بنیاد پر میری نااہلیت کا فیصلہ صادر کیا ہے۔

شیئر: