Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین نااہل قرار دیدیا

اسلام آباد ...سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیدیا ۔ عدالت نے ان سائیڈ ٹریڈنگ کا اعتراف کرنے پر جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جہانگیر ترین کو ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انہیں 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا گیا ۔عدالت نے کہا کہ جہانگیر ترین درست جواب نہیں دے رہے تھے۔انہوں نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں۔ ایس ای سی پی نے جہانگیر ترین کا معاملہ خود ختم کیا اور فوجداری کارروائی نہیں کی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین پر اثاثے چھپانے اور آف شور کمپنیاں رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ا نہیں نااہل قرار دینے کی علیحدہ علیحدہ درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔

شیئر: