Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ایران کی مذمت پر مملکت کا امریکہ سے اظہار تشکر

ریاض۔۔۔۔ سعودی عرب نے مملکت اور خطے کے امن و استحکام میں خطرات پیدا کرنیوالے میزائل حوثی دہشتگردوں کو فراہم کرنے اور خطے کے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت پر ایران کی مذمت پر اقوام متحدہ اور امریکہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ ایران حوثی دہشتگردوں کو میزائل فراہم کرنے میں ملوث ہے جبکہ اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نے حوثیوں  اور حزب اللہ کو اسلحہ کی فراہمی اور خطے میں ایران کی معاندانہ سرگرمیوں کی مذمت کی۔ سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد اور جارحانہ سرگرمیوں پر ایرانی نظام کے احتساب کیلئے فوری اقدامات کرے۔

شیئر: