Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

حدیبیہ کیس کھولنے سے متعلق نیب اپیل مسترد

  اسلام آباد..سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب اپیل مسترد کردی ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد مختصر فیصلہ سنادیا۔ درخواست مسترد کئے جانے کی وجوہ تفصیلی فیصلے میں بتائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ جمعہ کو سماعت کے دوران نیب وکیل نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں خلا ہے۔ ریفرنس کھولنے کی اجازت دی جائے۔ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ ریفرنس نہیں اپیل سن رہے ہیں۔ ہمیں اپیل میں تاخیر پر مطمئن کریں۔حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شریف خاندان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1990ءکی دہائی میں حدیبیہ پیپر ملز کے ذریعے 1.24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔

شیئر: