Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شاہ سلمان نے نجی اداروں کے 16منصوبوں کیلئے 72ارب ریال مختص کر دیئے

    ریاض -------- خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نجی اداروں کے 16منصوبوں کیلئے 72ارب ریال مختص کر دیئے۔  ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع و سربراہ کونسل برائے اقتصادی و ترقیاتی امور شہزادہ محمد بن سلمان نے درخواست کی تھی۔  تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان نے امدادی ، رہائشی قرضوں کیلئے 21ارب 323ملین  7لاکھ ریال کی منظوری دی جبکہ اعلیٰ کارکردگی والے اے سیز کی مد میں 400ملین ریال، منصوبہ جات کے امدادی فنڈ کیلئے 10ارب ریال ، مشکلات سے دوچار کمپنیوں کی مدد کیلئے ڈیڑھ ارب ریال، برآمدات کی حوصلہ افزائی کے پروگرام کیلئے 66ملین ریال ، برآمدات کی فنڈنگ کے فروغ کیلئے 5ارب ریال، کفالہ پروگرام کے لئے 800ملین  ریال، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کیلئے بالواسطہ قرضوں کی مد میں ایک ارب 600ملین ریال، چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارو ں کیلئے جرات مندانہ سرکاری انوسٹمنٹ فنڈ کیلئے 2ارب 800ملین، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کیلئے ادا شدہ سرکاری فیس واپس کرنے کی مدمیں 7ارب ریال ، بھاری انوسٹمنٹ پروگرام کیلئے 5ارب ریال ، فائبر آپٹیک کی حوصلہ افزائی کیلئے 2ارب 560ملین ریال ، تعمیراتی ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کیلئے 13ارب 870ملین ریال ، ترجیجی منصوبوں کے ادارے کے لئے 100ملین ریال ، نجی ادارے کے بصری پلیٹ فارم کیلئے 20ملین ریال اور نجی ادارے کے ورکشاپس کیلئے 80ملین ریال مقرر کئے۔ شاہ سلمان نے مذکورہ بجٹ نجی اداروں کو قومی معیشت کے مختلف زمروں میں مسابقتی صلاحیت کے حصول پر آمادہ کرنے کی غرض سے منظور کیا ہے۔ شاہ سلمان چاہتے ہیں کہ نجی ادارے اپنی پیداوار جدید خطوط پر استوار کریں۔ تجارتی و سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنائیں۔ سعودی ویژن 2030کے مطابق قومی اقتصاد میں ترقیاتی کردار بہتر او رمضبوط شکل میں ادا کریں۔

شیئر: