Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

القدس معاملے پر سلامتی کونسل میں قرار داد

 نیو یا رک۔۔۔مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق امریکہ کے متنازع اقدام کیخلاف فلسطین کی کوششوں سے سلامتی کونسل میں رواں ہفتے قرارداد لائے جانیکا امکان ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور کا کہنا ہے کہ امریکہ سے مطالبہ کیا جائیگا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت ماننے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔امکان ہے کہ مصر کی جانب سے مجوزہ قرارداد جلد رکن ملکوں میں تقسیم کی جائیگی۔ اس سلسلے میں مسودے کی زبان پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ 14 ارکان کی حمایت حاصل کی جاسکے۔
 

شیئر: