Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

عمران خان مشرف کی زبان بول رہے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد... وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان ملک کے اندر وہی باتیں کر رہے ہیں جو آئین کا دشمن پرویز مشرف ملک سے باہر بیٹھ کر کر رہا ہے۔عمران خان پوری قوم کو بتائیں کہ وہ رات کے اندھیروں میں چور دروازے سے کس کو مل رہے ہیں۔تحریک انصاف کے لئے فارن فنڈنگ کہاں سے آئی۔ خیبرپختونخوا کا احتساب کمیشن کیوں بند ہے۔ جمعرات کو ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ عمران صاحب یہ بتائیں کہ بنی گالا کا گھر کس منی لانڈ رنگ سے بنا ۔انہوں نے سپریم کورٹ میں جو اعترافی بیان دیا اس سے بھی قوم کو آگاہ کریں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ انہیں 2014 ءمیں کس ایمپائر کی انگلی کا انتظار تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دہشت گردی کی عدالت، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں ملزم اور اشتہاری ہیں، اس لئے استعفیٰ دیں ۔

شیئر: