لندن... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے اہم ملاقات کی ہے۔ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ خواجہ آصف ، مریم نواز اور حسن نواز بھی موجودہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیر خارجہ کے ہمراہ حسن نواز کے آفس پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ خطرات ہمیشہ رہتے ہیں۔ جب سے پاکستان بنا ہے۔ جمہوریت کو خطرات ہیں لیکن فکر نہ کریں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ ترکی سے لندن پہنچے ہیں۔ شاہد خاقان نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز سے بھی ملاقات کرکے ان کے جوان سال بیٹے کے انتقال پرتعزیت کی ۔