نئی دہلی۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے گجرات میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے ایک روز قبل کانگریس کے نو منتخب صدر راہول گاندھی کا انٹرویو نشر کرنے والے مقامی ٹی وی چینلز کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے گجرات کے چیف الیکٹورل افسر کو یہ ہدایت دینے کے ساتھ ہی ٹی وی چینلز سے اس طرح کی نشریات فوری روکنے کو کہا۔کمیشن نے ریاستی چیف الیکشن افسر سے کہا کہ وہ ایسے ٹی وی چینلز کیخلاف ایف آئی آر درج کریں جنہوں نے انٹرویو نشر کرکے عوامی نمائندگی قانون (آر پی اے) 1951کی دفعہ اے، بی 126کی خلاف ورزی کی ہے۔