Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

القدس سے متعلق سعودی پالیسی غیر متزلزل ہے، شاہ سلمان.....اخبار کی شہ سرخیاں

جمعرات 14دسمبر 2017ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ‘ کے صفحہ اول شہ سرخیاں اس طرح تھیں:۔

٭ انتہا پسندوں کیلئے ہمارے درمیان کوئی جگہ نہیں، خادم حرمین شریفین، دہشتگردی کے فروغ، امن کو متزلزل کرنے، فرقہ وارانہ فتنوں کی آگ بھڑکانے اور داخلی امور میں مداخلت روکنے کیلئے اتحادیوں کیساتھ مل جل کر جدوجہد کرتے رہیں گے، شاہ سلمان
٭ فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو اسکا دارالحکومت بنائے بغیر مسئلہ فلسطین کا کوئی حل نہیں، شاہ سلمان کا فلسطینی صدر کے نام پیغام
٭ حرم کرین کی فائل ہمیشہ کیلئے بند، الزامات سے برا¿ت کی تائید
٭ نائب گورنر مکہ مکرمہ نے تربہ رہائشی منصوبہ دوسرے ٹھیکیدار کے حوالے کردیا
٭ امریکہ سعودی عرب کو یورینیئم کی افزودگی کی اجازت دینے والا ہے، خصوصی رپورٹ
٭ قطر اور ترکی انتہا پسندوں کی مالی اعانت کررہے ہیں، مشیر امریکی قومی سلامتی
٭ وزارت صحت کے ماتحت اسپتالوں میں 9ماہ اور 2برس کے بچوں کی ویکسین کی قلت
٭ سعودی عرب نے افریقہ میں انسداد دہشتگردی کیلئے 100ملین یورو عطیہ کردیئے
٭ طلباءکو الاخوان تنظیم میں شمولیت پر آمادہ کرنے والے الازہر یونیورسٹی کے 5پروفیسروں کو جیل بھیج دیا گیا
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: