بلدیاتی خدمات کی نئی فیسوں کا اطلاق 10ربیع الاول 1438ھ سے ہوگا،90سے زیادہ خدمات مفت ہونگی
ریاض: وزیر بلدیات و دیہی امور انجینیئر عبداللطیف آل الشیخ نے بلدیاتی خدمات کی فیس کا نیا چارٹ جاری کردیا۔ وزارت کے ماہرین نے مطالعہ جات کی روشنی میں فیس کے سلسلے میں شہروں، کمشنریوں اور تحصیلوں کے مطابق تدریجی اصول اختیار کیا ہے۔ مملکت کی میونسپلٹیوں اور بلدیاتی کونسلوں کو درجہ بندی کردی گئی۔ انہیں 5درجوں میں تقسیم کردیا گیا۔ پہلے درجے میں ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، مشرقی ریجن(دمام، الخبر۔ ظہران) اور جدہ کی میونسپلٹیاں ہونگی۔ دوسرے درجے میں قصیم(بریدہ)، عسیر(ابہا)، جازان ریجن(جازان شہر)، حائل ریجن (حائل شہر)، تبوک ریجن(تبوک شہر)، نجران ریجن)(نجران شہر)، الجوف ریجن (سکاکا شہر)، باحہ ریجن(باحہ شہر)، حدود شمالیہ ریجن(عرعر شہر)،طائف الاحساء(الہفوف) ہیں۔ تیسرے درجے میں (الف) اور (ب) درجے کی بلدیاتی کونسلیں رکھی گئی ہیں جبکہ چوتھے درجے میں (جیم) اور (دال) درجے کی بلدیاتی کونسلیں اور پانچویں درجے میں (ھا) درجے کی بلدیاتی کونسلیں ہونگی۔نئے لائحہ کے مطابق بلدیاتی خدمات کی فیس اسی درجہ بندی کے مطابق لاگو ہوگی۔ وزارت نے کم از کم اور انتہائی فیس مقرر کی ہے۔ شروعات معمولی حد سے ہوگی۔بلدیاتی خدمات کی نئی فیسوں کا اطلاق 10ربیع الاول 1438ھ سے ہوگا۔ بعض خدمات پر فیس کا اطلاق جامع جائزہ مکمل ہونے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
(میونسپلٹی کی نئی فیسوں کی تفصیل آج کے اردونیوز میں ملاحظہ کریں)