Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

نیب نے چوہدری برادران کو پھر طلب کرلیا

  لاہور... لاہور نیب نے چوہدری شجاعت اور پرویزالہیٰ کوپھر طلب کرلیا۔ اثاثہ جات کیس میں 15دسمبر تک حاضر ہونے کا نوٹس دیدیا ۔ نیب نے یہ حکم بھی دیاہے کہ چوہدری برادران عدالت میں وکالتاً نہیں بلکہ اصالتاً حاضر ہوں ۔اس سے قبل نیب نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے 25نومبر تک مہلت دی تھی۔چوہدری برادران کی جانب سے کوئی رسپانس نہ ملنے پر دوسری مرتبہ نوٹس بھیجا گیا۔ نیب کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ نیب عدالت میں اثاثہ جات کی تفصیلات نیب افسر کو پیش کریں جس پر دلائل بھی سنے جائیں گے۔ چوہدری برادران کے قریبی ذرائع نے کہا کہ وہ نیب لاہور میں پیش ہونگے اور اپنے اثاثہ جات کے حوالے سے تمام تفصیلات دینگے۔

شیئر: