لندن۔۔۔ لندن میں امریکی سفارتخانہ آئندہ ماہ ایک ارب ڈالر سے تیار نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گا۔ دریائے ٹیمز کے کنارے بنی 12 منزلہ جدید گلاس بلڈنگ میں امریکی سفارتی عملے نے پہلے ہی منتقل ہو جانا تھا تاہم ٹرمپ کے آنے کے بعد امریکہ اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی اس منتقلی کے آڑے رہی۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانہ آئندہ ماہ لندن کے گروسونوور اسکوائر کی اپ مارکیٹ میں 1960ء کی دہائی میں بنائی گئی عمارت سے جسے جنگ عظیم دوم کے دوران ’’لٹل امریکہ‘‘کہا گیا اور جہاں صدر آئزن آور نے ملٹری ہیڈ کوارٹر قائم کیا تھا،سے نئی عمارت میں منتقل ہو رہا ہے۔