Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

ڈالر کی قیمت اضافہ ، خطرے کی با ت نہیں،احسن اقبال

اسلام آباد... وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ ڈالر کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ سے ایڈجسٹ ہے لہذا خطرے کی بات نہیں۔ واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اوپن ومارکیٹ میں ڈالر112 روپے تک پہنچ گیا ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جن ملکوں نے ترقی کی وہاں سیاسی استحکام رہا۔یہاں آرٹیکل 58 ٹو بی کے تحت حکوتیں عدم سیاسی استحکام کا شکار رہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے خلاف نیلے پیلے قسم کے لوگ مل رہے ہیں۔ ایک طرف مسلم لیگ (ن) کے حامی اور دوسری طرف اس کے مخالف ہیں۔ موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے میں 5 ماہ رہ گئے۔ اتحاد بنانے والے انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ بقراط اور سقراط ہر وقت معیشت ختم ہونے کا شور مچاتے ہیں اور صرف منفی امیج اجاگر کرتے ہیں۔ پاکستان ڈوب نہیں رہا بہتری کی طرف جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان نے معاشی استحکام کے لئے کوریا کی مدد کی مگر آج پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو اختیار کرکے ہم سے آگے نکل گیا ۔ ہماری پالیسیوں کو اپنا کر ہند نے ترقی کا سفر طے کیا ۔ آج صورتحال یہ ہے کہ ہم بنگلہ دیش سے بھی پیچھے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

شیئر: