Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

جاپانی اسکیٹر کا اسپیڈ اسکیٹنگ میں عالمی ریکارڈ

ٹوکیو:جاپان کی اسکیٹر ناو کودائرا نے عالمی کپ اسپیڈ اسکیٹنگ کے ایک ہزار میٹر کے مقابلوں میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ جاپان کے سالٹ لیک سٹی میں ہونے والے عالمی کپ اسپیڈ اسکیٹنگ مقابلے میں جاپان کی اسکیٹر ناوکودائرا نے دوڑ میں مقررہ فاصلہ ایک منٹ 12.09 سیکنڈ میں طے کر کے برتری حاصل کی ۔ انہوں نے 0.09 سیکنڈ کے فرق سے موجودہ ایک منٹ 12.18 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑا، جسے امریکی اسکیٹر برٹنی بو نے 2015 میں قائم کیا تھا۔کودائرا اس سے پہلے کامبینیشن ریسز میں عالمی ریکارڈز قائم کر چکی ہیں تاہم اسپیڈ اسکیٹنگ کے سنگل لینتھ ایونٹ میں کسی بھی جاپانی خاتون کایہ پہلا عالمی ریکارڈ ہے۔
 

شیئر: