Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

گوگل میپس کا ایک اور کارآمد فیچر متعارف کرنے کا اعلان

گوگل کی جانب سے گوگل میپس کے لیے نئی اپڈیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین کو دوران سفر مختلف نوٹیفیکیشنز کے ذریعے رہنمائی فراہم کی جائے گی ۔ میپس کے ذریعے نہ صرف سفر سے متعلق تفصیلات دی جائیگی بلکہ اسٹیشن یا اسٹاپ قریب آنے کے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن موبائل کی لاک اسکرین پر ظاہر ہوگا۔ فیچر کو نہ صرف طویل سفر کے لیے بلکہ پیدل اور موٹر سائیکل سواری کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
 

شیئر: