Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

مہنگائی کرنیوالوں کو انتباہ

ریاض .... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے خبردار کیا ہے کہ حساب الموطن کے اجراءکے بعد جو تاجر اشیاءکے نرخ بڑھائے گا اس کے خلاف عبرتناک کارروائی ہوگی۔ مملکت بھر میں تجارتی مراکز پر چھاپے مارے جائیں گے۔ کسی بھی تاجر کو اشیائے صرف کے نرخ ناحق بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ وزارت نے شکایت مرکز قائم کردیا ہے۔ کارکنان کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے تمام احتیاطی تدابیر کرلی گئی ہیں۔

شیئر: