Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

الیکشن ملتوی کرانے کی سازش ہور ہی ہے،وزیر داخلہ

کراچی ..وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی کرانے کی ساز ش ہو رہی ہے۔ سینیٹ سے حلقہ بندیوں کا بل بروقت منظور نہ ہوا تو الیکشن ملتوی کرانے کی سازش کامیاب ہوجائے گی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیوں کیلئے 5سے 6ماہ درکار ہیں ۔قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے مردم شماری کے قانون سے اتفاق کیا لیکن سینیٹ میں ہچکچاہٹ کیوں ہے ؟کیا سینیٹ میں پیپلزپارٹی مختلف ہے یا تحریک انصاف کوئی اور ہے ۔ اگر سینیٹ سے حلقہ بندیوں کا بل جلد منظور نہ ہوا تو یہ کہنے میں حق بجانب ہوں گے کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کے التوا میں کردار ادا کررہی ہیں اور طویل نگران سیٹ اپ کا آلہ کار بن رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2013 والا پاکستان نہیں ۔آج بجلی بحران پر قابو پالیا جبکہ دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ۔کراچی میں امن بحال ہوچکا ہے ۔ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ ختم ہوچکی ہے ۔شہر کی رونقیں بحال ہورہی ہیں ۔کھیل کے میدان آباد ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرام میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ۔خواہ ان کا تعلق کسی سے بھی ہو۔ بیرون ملک فرار مطلوب ملزمان کی حوالگی کیلئے متعلقہ ممالک سے رابطہ کیا جائے گا۔

شیئر: