Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025

پی آئی اے کی پرواز میں بچی کی پیدائش

  کراچی...مدینہ منورہ سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں ایک خاتون کوثر بی بی نے بچی کو جنم دیا ہے۔ خاتون عمرے کی ادائیگی کے بعد پرواز پی کے 716 سے واپس جارہی تھیں۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ ائیر ہوسٹس نے خاتون کی خصوصی نگہداشت اور طبی امداد فرہم کی۔ جہاز کے عملے اور مسافروں نے نئے مہمان کو خوش آمدید کہا۔

شیئر: