Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

عمران اپنی سیاست بچا لیں تو بڑی بات ہو گی،خورشید شاہ

نوکوٹ ...قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ آئندہ انتخابات آئین و قانون کے مطابق وقت پر ہوں۔ پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ پارلیمنٹ مضبوط اور مستحکم ہو ۔نواز شریف نے کبھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی نوکوٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آصف زرداری نے اسلام آباد جلسے میں کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے اسمبلی سے استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔ زرداری کی بات میں اس لئے وزن ہے کہ انہوں نے ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تجزیہ کیا ۔ انہوںنے کہا کہ پانامہ سمیت تمام ملکی مسائل پارلیمنٹ میں حل کرنے کی بات کی تھی ۔ٹی او آرز بھی بنائے گئے لیکن نواز شریف نے رکاوٹ ڈالی، شاید وہ سمجھتے تھے کہ عدالتوں میں 20سے 30 سال مقدمات چلیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی دوستی کا دعویٰ بے بنیاد ہے ۔ عمران خان اپنی سیاست بچالیں یہی ان کے لئے بڑی بات ہے۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے اپنے خود راستے بند کئے ہیں۔

شیئر: