Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 01 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   01, 2025
منگل ، 01 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   01, 2025

ٹرک کی ٹکرسے 2خواتین سمیت 3ہلاک

کانپور۔۔۔۔کانپور کے چکیری علاقے میں ایک ٹرک نے اسکوٹی سوار 2خواتین سمیت 3لوگوں کو روند ڈالاجس سے موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اورلاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چکیری علاقے میں ایک اسکوٹی سوار نوجوان 2خواتین کو لیکر جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والےتیز رفتار ٹرک نے اسکوٹی کو زوردار ٹکر ماردی جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے کے بعد علاقے کے لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ لیا ۔ موقع پر موجود پولیس نے ڈرائیور کو بھیڑ کے چنگل سے چھڑاکر حراست میں لے لیا۔ انسپکٹر پرمود کمار شکلا نے بتایا کہ اسکوٹی سے ملنے والے کاغذات سے معلوم ہوا کہ اسکوٹی سجانپور کی رہائشی نیلم کی ہے جس کے بعد لواحقین کو مطلع کردیا گیا اور گرفتار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

شیئر: