Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ہندوستانی الیکشن میں مداخلت کا الزام مضحکہ خیز ہے،پاکستان

اسلام آباد...دفتر خارجہ نے ہندوستانی انتخابات میں مداخلت کے الزام مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ نئی دہلی انتخابی بحث میں پاکستان کوگھسیٹنا بند کرے۔ ہندوستانی سیاستدان سازشوں کے بجائے اپنی محنت سے کامیابی حاصل کریں۔ پاکستان پر مداخلت کا الزام بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ا نتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان گجرات کی اسمبلی کے انتخابات میں مداخلت کررہا ہے۔

شیئر: