Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

نواز شریف تاریخ کا حصہ بن چکے ،شجاعت

لاہور... مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ نوازشریف جتنی مرضی باتیں کر لیں وہ تاریخ کا حصہ بن چکے۔ سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انگریزی کے ساتھ اردو میں لکھا گیا کہ نوازشریف کو بدعنوانی پر نکالا گیا لیکن وہ پھر بھی پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ اب شہبازشریف بھی کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا؟ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پوری قوم ان سے پوچھتی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں خواتین کے منہ پر گولیاں کیوں ماری گئیں۔بیگناہوں کا قتل عام کیوں کیا گیا۔ مجرموں کو سزا ضرور ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک جماعت کا نہیں عوام کا مسئلہ بن گیا ہے۔مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔ 

شیئر: