Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

میرے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ثناءاللہ

لاہور...صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ سازشی عناصر نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو مشکلات سے دوچار کرنے کیلئے شروع دن سے مختلف منصوبے شروع کر رکھے ہےں۔ حکومت کے خلاف چھوٹے چھوٹے جن بوتل سے باہر نکالے جارہے ہیں ۔عوام عام انتخابات میں انہیں دوبارہ بوتل میں بند کر دیں گے ۔ ٹی وی انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ 18 استعفوں کی بات کرنے والوں نے صرف 5 کا اعلان کیا۔ اسپیکر تک 2 ہی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کے لئے مذہب کا استعمال جمہوریت کے لئے خطرناک کے ہے۔ ختم نبوت سب کا مسئلہ ہے۔کسی ایک پیر یا جماعت کا نہیں۔فیصل آباد کے شو میں تحریک انصاف نے فعال کردار ادا کیا۔ تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شہزاد، فرخ حبیب اور ملک اسماعیل سیلا ا سٹیج پر موجود رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کو نقصان پہنچا تو ہاتھ ان کے بھی کچھ نہیں آئیگا۔میرے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ راسخ العقیدہ مسلمان ہوں، ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں۔ کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جو کر رہے ہیں ان کی اپنی جماعت کے سنجیدہ لوگ اس پرحیران ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی سمیت دیگر گروہوں کے اکٹھے ہونے مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جس طرح جتھوں کے ذریعے حکومت کو سر نگوں کرنے کی روایت ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اس کے مستقبل میں منفی نتائج برآمد ہوں گے ۔یہ ریاست کےلئے نقصان دہ ہوگا۔ 
 

شیئر: