Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

وزیر اعظم آزاد کشمیر ہندوستانی مورچوں کے سامنے پہنچ گئے

پانڈو .. وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حید ر خان کنٹرول لائن پر پانڈوسیکٹر میں فائرنگ کے متاثرین سے ملنے ہندوستانی فوج کے مورچوں کے سامنے جا پہنچے۔کنٹرول لائن کے حساس ترین پانڈوسیکٹر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہند جان بوجھ کر ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے۔ ہم ڈرنے والے نہیں۔بزدل دشمن نے جنازوں پر بھی فائرنگ کی ہے لیکن کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں۔ ہندوستانی افواج نے آزادکشمیر پر جارحیت کی کوشش کی تو لائن آف کنٹرول کو اس کا قبرستان بنادینگے۔ انہو ں نے کہا کہ یہاں پر بسنے والے 24گھنٹے کے مجاہد ہیں۔ انہیں سلام پیش کرنے آیا ہوں۔ایل او سی اور آزادکشمیر کے لوگ دفاع وطن میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔پاکستان کے21 کروڑ عوام لائن آف کنٹرول کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آج یہاں سے سرینگر پیغام دینے آیا ہوں کہ آپ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں۔ 

شیئر: