Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025

ٹرمپ کا فیصلہ حتمی ہے، واپس نہیں لیا جائے گا، معاون وزیر خارجہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ حتمی ہے۔ اسے واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ کے معاون ڈیوڈ سیٹر فیلڈ نے کہی ہے۔ اسکائی نیوز کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا امریکہ آئندہ سال نیا امن فارمولہ پیش کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے فیصلے کا القدس کے انتظامی اختیار سے تعلق نہیں نہ ہی امن مذاکرات اس سے متاثر ہوں گے۔ مذاکرات کے ذریعہ القدس کی جو حیثیت تجویز کی جائے گی اسے تسلیم کیا جائے گا۔
 

شیئر: